ْساتھی بلجیم میں موجود ہیں،ایم کیوایم لندن کے دہشت گردواحد حسین کے جے آئی ٹی میں انکشافات

سی ٹی ڈی حکام کی جے آئی ٹی رپورٹ بیلجیئم کے سفارتخانے کو بھی فراہم کرنے کی درخواست، محکمہ خارجہ کو مکتوب روانہ

جمعرات 4 مارچ 2021 16:47

ْساتھی بلجیم میں موجود ہیں،ایم کیوایم لندن کے دہشت گردواحد حسین کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھی بیلجیئم میں موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد واحد حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ بیلجیئم کے سفارتخانے کو بھی فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے، اس سلسلے میں محکمہ خارجہ کو مکتوب روانہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے چند روز قبل ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر کو گرفتار کیا تھا، اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی، گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے محکمہ خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد واحد حسین بیلجیئم کی شہریت کا بھی حامل ہے اور تحقیقات کے دوران دہشت گرد نیکئی ساتھیوں کے نام بتائے جو بیلجیئم میں رہتیہیں،جوکہ مختلف جرائم میں ملوث اور مطلوب ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم چونکہ بیلجیئم کا بھی شہری ہے لہذا بیلجیئم کے سفارتخانے کو جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جاسکے ، ملزم واحد حسین اور اس کے ساتھی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارادتوں میں ملوث ہیں۔