ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکارٹ تیسرے روز بھی جاری رہا

جمعرات 4 مارچ 2021 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکارٹ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے تین روز قبل سول ہسپتال اور بی ایم سی میں اوپی ڈیز سے بائیکارٹ کا اعلان کیا تھا اس موقع پر تر جمان ینگ ڈاکٹر ز رحیم خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال انتقامی کارروائی کررہی ہیںضابطگیوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کے کلرکل مافیا کی رشوت خوری پر پردہ ڈالنے کیلئے انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت گروپ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :