پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں ، آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا

پی ایس ایل سے وابستہ افراد کو چینی ویکسین ‘سموفرم‘ دی جارہی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 مارچ 2021 16:44

پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں ، آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مارچ 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ میں شامل کھلاڑیوں ، آفیشلز اور منتظمین کو کوڈ 19 کے خلاف ویکسین ملنا شروع ہوگئی۔ ویکسین کی خوراکیں آج سے دینے کا اعلان کیا گیا تھا کیونکہ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق پی ایس ایل کے 300 سے زیادہ کھلاڑیوں ، عہدیداروں اور منتظمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل سے وابستہ افراد کو چینی ویکسین ‘سموفرم‘ دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے PSL 6 کے تمام شرکاء کو CoVID-19 ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا تاہم اسے لگوانے یا نہ لگوانے کا فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خود کرنا تھا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل میں مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔