تبدیلی کی ہوا چل پڑی عوام نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیاہے‘پرویز ملک

یوسف رضا گیلانی کی جیت حق سچ اور جمہورت کی فتح ہے، کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘خواجہ عمران نذیر

جمعرات 4 مارچ 2021 16:50

تبدیلی کی ہوا چل پڑی عوام نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی عوام نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیاہے ،یوسف رضا گیلانی کی جیت حق سچ اور جمہورت کی فتح ہے، کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی ان سے چینی آٹا پیٹرول سب کا حساب لے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کردی ہے ، مہنگائی بے روز گاری، بجلی کی قیمتوں گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا ددو بھر کردیا تھا، نالائق عمران نیازی کو اب خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے جانا چاہے ، ان ہوں نے کہا کہ آج ان غریبوں کی جن کے گھروں کے چوہلے بجھ گئے تھے بجلی گیس کے بل اور بچوں کی فیسوں ادا نہیں کر سکتے تھے انہوں نے حفیظ شیخ کو اس سونامی میں غرق کردیا ہے۔