فیصل آباد،سکولز کے نان سیلری بجٹ کے کمرشل اکائونٹس کو فعال کرنے کا حکم

جمعرات 4 مارچ 2021 16:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم کے زیراہتمام سکولز کے نان سیلری بجٹ کے کمرشل اکائونٹس کو فعال کرنیکا حکم‘پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹ یونٹ فنانس مینجمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں گروپ آف ہیڈ آپریشن حبیب بنک لمیٹڈ کو کہاگیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کمرشل اکائونٹس کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے نان سیلری بجٹ کے دو سہ ماہی کے فنڈز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری کردیئے گئے ہیں مشاہدہ میں آیا ہے کہ اکثر گورنمنٹ سکولز کے کمرشل اکائونٹس میں مذکورہ رقم ٹرانسفر نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ سکولز کے یوٹیلٹی بلز‘سکول سکیورٹی‘صفائی ستھرائی‘ سٹینشنری اور سکولوں میں پارٹ ٹائم پڑھانے والے اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سکول سربراہان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سکول کے روزمرہ کے امور سرانجام دینے کیلئے فوری طور پر سکول کے کمرشل اکائونٹ کو فعال کیا جائے۔