وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم قیادت کو ملاقات کی دعوت

جمعرات 4 مارچ 2021 17:45

وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم قیادت کو ملاقات کی دعوت
اسلام آباد / کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی اور وفد کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فون پر رابطہ کیا، اور سینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی سے وفاق اور صوبے میں سینیٹ نشستوں پر حمایت اور ووٹ کرنے پر شکریہ ادا کیاجبکہ ایم کیو ایم کے وفد کو اسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت بھی دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملاقات میں ایم کیوایم قیادت کو اعتماد کے لیے ووٹ دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔