Live Updates

وزیرا عظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بیان سے اپوزیشن کیمپوں سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں،خرم شیر زمان

وزیراعظم نے ثابت کیا کہ انہیں اقتدار سے زیادہ ملک عزیز ہے، پی ڈی ایم کی سسکیاں اور آہیں مزید بڑھیں گی،صدر پی ٹی آئی کراچی

جمعرات 4 مارچ 2021 17:47

وزیرا عظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بیان سے اپوزیشن کیمپوں سے چیخوں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ور کن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ چوروں کی بے نقابی کرے گا۔ وزیراعظم نے ماضی کے بوسیدہ سیاست اور نظام کو چیلنج کیا ہے۔پی ڈی ایم کی سسکیاں اور آہیں مزید بڑھیں گی۔ وزیراعظم نے ثابت کیا کہ انہیں اقتدار سے زیادہ ملک عزیز ہے۔

ماضی کے وزرا اعظم بھی عوام کو یاد ہیں۔ ایک وزیراعظم نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر ملک کو دو ٹکڑے کیا، دوسرا پلیٹیں کمزور دکھا کر لندن بھاگا، تیسرہ ہار چرا کر بدنامی کا باعث بنا، چوتھا راجہ رینٹل بن کر ملک کی بجلی کھا گیااورپانچواں امریکہ میں ایئرپورٹ پر کپڑے اتار کر تلاشیاں دیتا رہا۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہیں۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان نے تاریخ بدل دی۔ وزیرا عظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بیان سے اپوزیشن کیمپوں سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ خرید و فروخت کی سیاست کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بھرپور جدوجہد کی اور یہ جدوجہد نظام کی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ اپنے ضمیروں کا سودا کرنے والے اراکین اسمبلی ماضی میں غداری کرنے والے کی طرح رسوا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، وہ ہر بار کی طرح اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے۔ بوسیدہ نظام کو ملک سے ختم کرنے کے لئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ضمیر کا سودہ کرنے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے خلاف پارٹی سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات