صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار ملازمین و تنخواہ دار طبقہ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا پے پلس کرنٹ اکاؤنٹ کا اجراء کردیا گیا ہے،شیرمحمد
اکاؤنٹ کے تحت صارفین اب ہر مہینے 16 تاریخ کو آنے والی تنخواہ کا ایڈوانس 50 فیصد رقم حاصل کرسکیں گے،ہیڈ آف خیبر بنک گروپ کنونشنل بینکنگ
جمعرات 4 مارچ 2021 18:17
(جاری ہے)
اس موقع پر بینک آف خیبر کے ہیڈ برائے بزنس ڈیولپمنٹ ڈویژن زرک خان اور سول سیکرٹریٹ برانچ منیجر فخرالاسلام کے علاوہ چیئرمین کے پی ملازمین کونسل ظفر خان یوسفزئی، وائس چیئرمین تصور اقبال، سول سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن صدر منظور خان، کلرک ایسوسی ایشن کے سینئر وائس صدر ملک شجاع الدین اورکلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر جابر حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ہیڈ آف خیبر بنک گروپ کنونشنل بینکنگ شیر محمد نے کہا کہ پے پلس اکاؤنٹ ہولڈرز کو پہلی فرست میں چیک بک، اے ٹی ایم کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، انٹربنک ٹرانسفر، موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ اور ایس ایم ایس الرٹ کی سہولیات بھی مفت مہیاں ہوں گی- انہوں نے کہا کہ مذکورہ اکاؤنٹ کی توسط سے پے کون فری سیلری انشورنس کی سہولت بھی میسر ہوگی جس کے تحت اکاؤنٹ ہولڈر کے وفات پانے پر اسکے خاندان کو 3 ماہ تک پوری تنخواہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پراڈکٹ کی کامیابی پر سہولت کی معیاد و مقدار دونوں میں اضافہ کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ اس موقع پر بزنس ڈیولپمنٹ ڈویژن کے ہیڈ زرک خان کا کہنا تھا کہ سہولتی اکائونٹ کے تحت صوبہ کے تقریبا تمام 4 لاکھ 88 ہزار ملازمین مستفید ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت کا مقصد خاص طور پر کلاس فور تا گریڈ 17 تک کے ملازمین کے مالی مسائل دور کرنا ہے جبکہ مقصد کے حصول کیلئے اور ملازمین کا باآسانی اکائونٹ کھولنے کی خاطر سول سیکرٹریٹ میں بھی بوتھ کھولا جائے گا۔ زرک خان نے مزید کہا کہ پے پلس اکاؤنٹ صارفین ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں بھی رعایتی فیس پر بینک کی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔ عہدیدارانِ ملازمین کونسل نے بھی بنک آف خیبر انتظامیہ کا صوبہ میں پہلی بار پے پلس کرنٹ اکائونٹ متعارف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سہولت صوبے کے ملازمین و تنخواہ دار طبقہ کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.