مجھے فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں،چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور

چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سیدحماد عابد کا کہنا ہے کہ فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں، عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 مارچ 2021 18:05

مجھے فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سیدحماد عابد کا کہنا ہے کہ فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں، عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ لاہور پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگا ئے، شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں۔

لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے اورشہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سری لنکن ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک وارڈن تنویر اقبال شہید کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورلاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی بھی پیش کی۔

اس موقع پر ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز شہزاد خان اور ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ پولیس نے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کھبی قربانی سے دریغ نہیں کیا،ہماری فورس کے جذبے جواں ہیں۔ ہم اس ملک کے وقار اور عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے ہم لوگ اپنے شہیدوں کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی بھولے ہیں۔

کانسٹیبل سے لیکر سینئر پولیس نے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کئے جھے فخر ہے کہ میں بہادر فورس کا کمانڈر ہوں۔ سی ٹی او نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔ شہداء نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلیٰ مرتبہ دیا۔شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشل راہ ہیں۔ شہداء قیمتی اثاثہ، ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتاہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :