تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی اور بہترطبی سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔وزیرصحت پنجاب

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 مارچ 2021 18:08

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی اور بہترطبی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر صحت نے یہ احکامات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دیگرافسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عمرفاروق نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ وقت کی اشدضرورت ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اٹک،میانوالی،جھنگ،ڈی جی خان،چنیوٹ،لودھراں،قصوراور راجن پورکے سرکاری ہسپتالوں کو آٹھ ارب روپے کی خطیررقم سے ری ویمپ کیاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرتمام بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو24گھنٹے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے جارہے ہیں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی اور بہترطبی سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے ذریعے صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندانوں کو بھی بہترطبی سہولیات میسرآسکیں گی۔