پاک فوج کی ضربِ حدید کے نام سے سالانہ مشقیں جاری

مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ اور مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے

جمعرات 4 مارچ 2021 22:58

پاک فوج کی ضربِ حدید کے نام سے سالانہ مشقیں جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاک فوج کی ضربِ حدید کے نام سے سالانہ مشقیں جاری ہیں مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ اور مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کور کے زیر اہتمام ضربِ حدید کے نام سے سالانہ فوجی مشقیں جاری ہیں، موسم سرما کی مشق ضرب حدید میں شریک جوانوں نے مختلف ڈرلز اور حکمت عملی کی مشقیں اور آپریشنزکی تیاریاں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق صحرا اور میدانی علاقوں میں موسمی حالات کے پیش نظرڈرلزبھی کی جارہی ہیں ، اس دوران جنگی حکمت عملی، فائرپاوراور نقل وحرکت کی مشقیں بھی کی گئیں۔