مریم نوازجوکہتی ہیں اس کا جواب نہیں دیتا، وفاقی وزیر علی زیدی

جمعرات 4 مارچ 2021 23:17

مریم نوازجوکہتی ہیں اس کا جواب نہیں دیتا، وفاقی وزیر علی زیدی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز جو کہتی ہے کبھی اس کا جواب نہیں دیتا، مسلم لیگ ن تھوک کے چاٹ لیا،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حفیظ شیخ کے علاوہ پورے ملک میں پی ٹی آئی امیدوارکامیاب ہوئے، پیسہ چلاکے بھی صرف169ووٹ یوسف رضاگیلانی کومل سکے۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا کہ جہاں ہم الیکشن ہاریوہاں خان صاحب کاموقف درست ثابت ہوا، وزیراعظم شروع سے ہارس ٹریڈنگ کاکہہ رہے تھے ، سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے، عمران خان کو اعتمادکیووٹ کی ضرورت نہیں تھی اعتماد کے ووٹ کامقصدتھا جو ساتھ ہیں یانہیں وہ سامنے آ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی سے غلطی سے ووٹ مسترد ہوا، پہلے گیلانی کی نااہلی پر، جیت پرن لیگ نے مٹھائی بانٹی، مسلم لیگ ن تھوک کے چاٹ لیا۔