Live Updates

پی ٹی آئی حکومت بھی شہباز شریف کے نقشِ قدم پر چلی پڑی،سرکاری دفاتر میں آگ لگنا شروع ہو گئی

لارج ٹکس پیئریونٹ کے آڈٹ زون میں آگ بھڑک اٹھی،شوگر ملز کا ریکارڈ جل گیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 5 مارچ 2021 04:24

پی ٹی آئی حکومت بھی شہباز شریف کے نقشِ قدم پر چلی پڑی،سرکاری دفاتر میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2021ء ) اس وقت تو سبھی بزدار حکومت کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں کہ ہر طرف لوٹ مار مچی ہوئی ہے۔پاکستان میں پنجاب اور اگر اس کے دارالحکومت لاہور کی حکومتوں کے میں پیش آنے والے بدترین معاملات پر نظر ڈالی جائے تو ایل ڈی اے کے دفتر میں لگنے والی آگ کہ جس میں کئی لوگ جل کر وفات پا گئے تھے آج بھی وہ منظر آنکھوں کے سامنے آئے تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جس میں لوگ تیسری چوتھی منزل سے جان بچانے کی خاطر چھلانگ لگا رہے تھے یا پھر آگ کی لپیٹ میں ہونے کے باوجود اپنی فیملی کو فون کر کے بتا رہے تھے کہ موت ان کے سامنے کھڑی ہے۔

ایل ڈی اے دفاتر کے علاوہ کورٹ میں سرکاری ریکارڈ کو آگ لگانے اور میٹرو بس کے ریکارڈ جلانے کے علاوہ دیگر بھی کئی ایسی خبریں میڈیا کی زینت بنیں جس میں آگے جان بوجھ کر لگائے جانے کے چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے کہ مختلف حکومتوں یا پھر لوگوں نے اپنے کرائمز کا ریکارڈ یا پھر خورد برد کے ریکارڈ کو جلانے کے لیے دفاتر کو آگ لگا دی اور اس حوالے سے شہباز شریف کی حکومت کو خوب کوسنے سنائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی ایسے واقعات پیش آنے لگے ہیں کہ سرکاری دفاتر میں آگ بھڑک اٹھی اور ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے آڈٹ زون میں آگ بھڑک اٹھی جس میں شوگر ملز کا ریکارڈ موجود تھااور وہ جل کر راکھ ہو گیا۔چھٹے فلور پر موجود کمشنر شبیہہ الاعجاز کے کمرے میں آگ لگی جہاں شوگر ملزکا ریکارڈ موجود تھااور اس آگ کے نتیجے میں دفتر میں موجود فرنیچر اور ریکارڈ سب جل کر راکھ ہو گیا۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد اتنا کہنا ہی بنتا ہے کہ میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں۔۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات