ایران جوہری معائنہ کاروں کے ماہرین سے بات چیت کے لیے تیار

ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کی جانب سے سلسلہ وار ملاقات کی پیش کش قبول کر لی

جمعہ 5 مارچ 2021 14:57

ایران جوہری معائنہ کاروں کے ماہرین سے بات چیت کے لیے تیار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) ایران نے اہم جوہری امور پر بات چیت کے لیے اتفاق کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق ویانا میں عالمی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای ای)کی جانب سے کی گئی۔

(جاری ہے)

اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گراسی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران نے کئی اہم وضاحت طلب امور پر مذاکرات کے لیے اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کی جانب سے سلسلہ وار ملاقات کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل ایران نے یورینیم ذرات سے متعلق معائنہ کاروں کے بہت سے سوالات کے جواب دینے سے انکارکر دیا تھا۔ اس پیش رفت سے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے امکانات مزید روشن ہوگئے ۔