اسرائیلی فوجی حملے میں زخمی، حملہ آور اسلحہ چھین کر فرار

دو نامعلوم افراد اور فوجی اہلکار کے درمیان کئی منٹ تک ہاتھا پائی جاری رہی،ذرائع

جمعہ 5 مارچ 2021 14:57

اسرائیلی فوجی حملے میں زخمی، حملہ آور اسلحہ چھین کر فرار
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) شمالی فلسطین میں شفا عمرو کے مقام پر تلاشی کی کارروائی میں مصروف ایک اسرائیلی فوجی پر دو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دو نامعلوم افراد اور فوجی اہلکار کے درمیان کئی منٹ تک ہاتھا پائی جاری رہی۔

حملہ آوروں نے فوجی کو زمین پر پٹخ دیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوجی نے مدد کے لیے دوسرے فوجیوں کو طلب کیا۔ زخمی فوجی اہلکار کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی جان خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ملٹری پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔