امریکا نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالف کردی

موجودہ حالات میں فلسطینی اتھارٹی عالمی عدالت کی رکنیت کے اہل نہیں ،وزیرخارجہ

جمعہ 5 مارچ 2021 15:00

امریکا نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالف کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) امریکا نے بین الاقوامی فوج داری عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے جس میں عالمی عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں نے امریکا کی مخالفت کو اسرائیلی ریاست کے جرائم کی طرف داری قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں عالمی فوج داری عدالت کے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی فوج داری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے کیونکہ اسرائیل عالمی فوج داری عدالت کا رکن نہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی عالمی عدالت کی رکنیت کے اہل نہیں۔