83 سالہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

فاروق عبداللہ نے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں بالی وڈ گانے پر ڈانس کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 مارچ 2021 14:54

83 سالہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کا ڈانس سوشل میڈیا ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مارچ 2021ء) 83 سالہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کا بالی گانے پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق عبداللہ نے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں بالی وڈ گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔فاروق عبداللہ نے 1968 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’براہما چاری‘ کے گانے پر ڈانس کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاروق عبداللہ نے گانے پر لپ سنگنگ کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کیا جب کہ امریندر سنگھ ہاتھ جوڑ کر فاروق عبداللہ کا شکریہ بھی ادا کرتے رہے۔فاروق عبداللہ کی ڈانس کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین تو ان کے ڈانس کو خوب پسند کر رہے ہیں اور 83 سال کی عمر میں بھی اتنا زبردست ڈانس کرنے پر پسند کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

۔واضح رہے کہ فاروق عبداللہ بھارت کی طرف سے نظربندیوں کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔14 فروری2021ء کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو اپنے والدفاروق عبداللہ سمیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ سرینگر میں گھر میں نظربند کردیا تھا۔ نظربندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ اگست 2019 کے بعد نیا جموں و کشمیر ہے۔

ہمیں کوئی وجہ بتائے بغیر اپنے گھروں میں نظر بندکیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ حکام نے میرے والد اور مجھے اپنے گھر میں بند کردیا ہے، انہوں نے میری بہن اور اس کے بچوں کو بھی ان کے گھر میں بند کردیا ہے۔مقبوضہ جموںوکشمیرکے سابق وزیر اعلی نے سرینگر کے علاقے گپکار میں اپنی رہائش گاہ کے دروازے کے باہر پولیس گاڑیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔