مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چارروزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

جمعہ 5 مارچ 2021 16:25

مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چارروزہ دورے پر عراق پہنچ گئے
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس4روزہ دورے پر عراق کے دارلحکومت بغداد پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے ، جہاں وہ عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔پوپ فرانسس کی آمد کے موقع پر بغداد میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جبکہ ہزاروں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔