ڈیل سٹین پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے پاکستان واپس جانے کے خواہاں

امید ہے کہ اس سال ٹرافی اپنے نام کریں گے: جنوبی افریقی فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 مارچ 2021 16:34

ڈیل سٹین پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے پاکستان واپس جانے کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2021ء ) جنوبی افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کیلئے پاکستان واپس آئیں گے۔ 37 سالہ ڈیل سٹین نے ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ایس ایل فی الحل ملتوی ہوگئی ہےلیکن میں نہیں چاہتا کہ مداحوں کی امید ختم ہوجائے ، ہم مومینٹم حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہیں جیسے ہم نے ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے میں کیا تھا۔

سٹین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جب پی ایس ایل دوبارہ شروع ہوگا تو ہم دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن ہوسکیں گے اور اس سال کا فائنل اپنے نام کرلیں گے،یہ بہترین آئیڈیا ہے، مداح ہمارے ساتھ رہیں،امید ہے کہ جلد ہی آپ سے ملاقات ہوگی، آپ کی مدد کے لئے آپ کا شکریہ‘ ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ بھی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں کے لئے پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوتے دیکھ کر مایوسی ہوئی ، امید ہے کہ ہم اگلے دو مہینوں میں یا اس سال کے آخر میں ایک بار پھر ٹورنامنٹ کھیل سکیں گے، میں یہاں واپس آکر واقعی بہت پرجوش ہوں۔ اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 میچز ابھی باقی ہیں اور ہم نے مومینٹم بھی حاصل کیا ہے، امید ہے کہ ہم اس سال فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکیں گے۔