پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے سے فرنچائزز کی مالی حالت مزید بدتر ہونے کا امکان

ایک ٹیم کے سامان کی لاگت 10 ملین روپے،جب کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کیلئے دوبارہ جمع ہوںگے تو 10 ملین روپے کا سامان دوبارہ خریدنا پڑے گا: ذرائع کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 مارچ 2021 17:36

پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے سے فرنچائزز کی مالی حالت مزید بدتر ہونے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2021ء ) کوویڈ-19 کے پھیلائو کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے ملتوی ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تو کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن فرنچائزز کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ لیگ کی ملتوی ہونے کی وجہ سے فرنچائزز کے مالی حالت مزید بدتر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اگر ہم مالی پہلوؤں پر نگاہ ڈالیں تو صرف ایک ٹیم کے سامان کی لاگت 10 ملین روپے ہے اور جب یہ کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک بار پھر جمع ہوں گے تو 10 ملین روپے کا سامان دوبارہ خریدنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پہلے ہی تنخواہوں کا ایک بہت بڑا حصہ ادا کیا جا چکا ہے اور سکواڈ کے دوبارہ جمع ہونے سے لاگت میں کچھ اور اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو اپنی ادائیگی کا 70 فیصد پہلے سے مل جاتا ہے اور بقیہ 30 فیصد انہیں ایونٹ کی تکمیل کے بعد دیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ فرنچائزز اپنے ہوائی کرائے کے اخراجات بھی برداشت کرتی ہیں، اگر پی ایس ایل کے بقیہ میچز بعد میں کروائے جاتے ہیں تو فضائی اخراجات دوگنے ہوجائیں گے۔