ایل ڈی اے اور الائیڈ بینک کے درمیا ن معاہدے پر دستخط

ایل ڈی اے کو جمع کروائے جانے والے واجبات آن لائن جمع کروائے جا سکیں گے

جمعہ 5 مارچ 2021 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) ایل ڈی اے کا شہریوں کی سہولت کے لئے ایک اور اقدام۔ایل ڈی اے کو جمع کروائے جانے والے واجبات آن لائن جمع کروائے جا سکیں گے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الائیڈ بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی موجودگی میں اے بی ایل کے راشد رئوف اور ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے محمد اختر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت ایل ڈی اے کو جمع کروائے جانے والے واجبات ملک بھر میں ون لنک کے ذریعے آن لائن جمع کروائے جا سکیں گے۔تمام بینکوں کے اکائونٹ ہولڈرایل ڈی اے واجبات جمع کروانے کے لئے اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔شہری اپنے واجبات ون لنک کی اے ٹی ایم مشین اور اپنے بینک کی موبائیل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی جمع کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی طرف سے واجبات وصول کرنے کے لئے چالان کمپیوٹر کے ذریعے تیار ہوگا اور متعلقہ درخواست گزار کو ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی اطلاع دے دی جائے ۔

درخواست گزار ملک بھر میں الائیڈ بینک کی کسی بھی شاخ میں جا کر واجبا ت جمع کرواسکے گا ۔ الائیڈ بینک جمع کروائے گئے واجبات کی رسید درخواست گزارکومہیا کرے گا اور رقم ایل ڈی اے کے اکائونٹ میں منتقل کر دے گا- اس کے علاوہ یہ چالان ایل ڈی اے کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکیں گے۔ معاہدے کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر زجنرل فارقلیط میر، رانا ٹکا خان ،ڈائریکٹر ریونیو ہارو ن رشید اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :