کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کرتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کاچولستان صحرا میں فیلڈٹریننگ ایریا کا دورہ،جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کی تعریف ،بہاولپورکور کی جنگی تیاری اورتربیتی معیارکو سراہا

جمعہ 5 مارچ 2021 23:05

کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چولستان صحرا میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا،آرمی چیف کو کور سطح کی دو ہفتوں کی ضرب حدید مشق کے طریقہ کارپربریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد فارمیشنزکی انفنٹری کے درمیان مطابقت پیدا کرکے آپریشنل تیاریوں کوبڑھانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ ایریا میں جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے بہاولپورکور کی جنگی تیاری اورتربیتی معیارکو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی خطرے کے خلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپورکورکی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔