Live Updates

حفیظ شیخ اصل میں جہانگیرترین کے آدمی تھے یہ عمران خان کا آدمی نہیں تھا

حفیظ شیخ کی ہار عمران خان کی ہار اور نااہلی کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی ہار ہے جو مینج کرنے کی کوشش کررہے تھے،سینئر تجزیہ کار محمد مالک

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 6 مارچ 2021 03:14

حفیظ شیخ اصل میں جہانگیرترین کے آدمی تھے یہ عمران خان کا آدمی نہیں تھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 مارچ 2021ء) بڑے زور کا رَن تھا جو کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر دیکھنے کو ملا اور بہت بڑا اپ سیٹ بھی نظر آیا۔تاہم حفیظ شیخ کی شخصیت اور کام سے متعلق بھی کئی ایسے راز منظر عام پر آنا شروع ہوئے جو شاید ان کے سینیٹ الیکشن نہ لڑنے پر سامنے ہی نہ آ پاتے۔حفیظ شیخ ایسی پراسرار شخصیت ہیں جو ن لیگ،پیپلز پارٹی اور اب پی ٹی آئی حکومت میں بھی عوام پر راج کررہی ہیں اور آئی ایم ایف سمیت ورلڈ بینک میں بھی ملازمتوں کے مزے لوٹنے والوں میں سب سے نمایا ں ہوتے ہیں۔

حفیظ شیخ کی ہار سے متعلق بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر اور کاشف عباسی نے کہا کہ حفیظ شیخ عمران خان کا آدمی ہی نہیں تھا یہ کسی اور کا آدمی تھا،حامد میر نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کی ہار عمران خان کی نااہلی ثابت کرتی ہے اور یہ عمران خان کی ہار کے ساتھ ان لوگوں کی بھی ہار ہے جو سب کچھ مینج کرنے کی کوشش کررہے تھے اور ناکام ہو گئے۔

(جاری ہے)

حفیظ شیخ عمران خان کا امیدوار ہی نہیں تھا۔حامد میر نے پروگرام اینکر محمد مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کس کا آدمی تھااور اسے کون لایا یہ آپہ کو بھی پتا ہے۔اس پر محمد مالک نے کہا کہ جی مجھے پتا ہے انہیں جہانگیر ترین صاحب لائے تھے اور انہی کے مشورے سے اسد عمر کو ہٹا کر حفیظ شیخ کو اس عہدے پر لایا گیا تھااور اس وقت سینیٹ الیکشن میں بھی وہ جہانگیر ترین کے آدمی کے طور پر سامنے تھے۔حفیظ شیخ ایک پراسرار شخصیت ہیں کہ سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد بھی وہ مطمئن دکھائی دیے اور ایوان میں سب سے گپ شپ کرتے نظر آ رہے تھے خاص طور پر اپنے حریف یوسف رضا گیلانی کے ساتھ گپ شپ اور بات چیت سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات