آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی، عائشہ عمر

ہفتہ 6 مارچ 2021 12:31

آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی۔گزشتہ برس سماجی کارکن ماروی سرمد اور مصنف و شاعر خلیل الرحمان قمر کے درمیان ہونے والے تنازع سے متعلق عائشہ عمرکا بھی مؤقف سامنے آیاتھا جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کے تنازع سے متعلق سوال کیا۔عائشہ عمر نے کہا کہ چاہے آپ فیمنزم کی بات کررہے ہوں یا کسی اور چیز کی،آداب کا سلیقہ اور طریقہ کار ہے جس کی پیروی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی دوسرے انسان کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتے ، چاہے وہ شخص مرد ہو یا عورت، آپ اس طرح لوگوں کی بے عزتی نہیں کرسکتے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی غلط تھا اور میں حیران تھی کیونکہ میں خلیل الرحمان کی بہت عزت کرتی ہوں اور جب انہوں نے ایسا کیا تو میں بہت مایوس ہوئی۔

متعلقہ عنوان :