Live Updates

اعتماد کا ووٹ : پی ٹی آئی ارکان نے اپوزیشن بینچوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز نے اپوزیشن کی نشستوں پر ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈز بھی رکھے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 6 مارچ 2021 12:23

اعتماد کا ووٹ : پی ٹی آئی ارکان نے اپوزیشن بینچوں پر نوٹوں کے ہار رکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مارچ2021ء) قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈز بھی رکھے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی ارکان نوٹ کو عزت دو کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ لائے تھے۔

 خیال رہے کہ کل قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے تاہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ، بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے کیا ، پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ جب عدم اعتماد ہوا تھا جن لوگوں نے وفاداریاں بیچیں ، عمران خان نے کہا کہ ضمیر کی آواز ہے ، آج وہ اپنے ارکان کو بکنے سے کیوں تعبیر کررہے ہیں ، وہ دعوے کرتے رہے، جیسے وہ بہت بڑے امین اور دیانتدار ہیں ان کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے، کہتے ہم لوگوں کو نکالیں گے کس کے خلاف لوگو ں کو نکالیں گے؟ لوگ پوچھیں گے 30 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، اداروں کو کمزور کیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ غریبو ں کی زندگی کیوں اجیرن کی؟ تم مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں دیکھو، تمہیں اندازہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بڑی وضاحت کے ساتھ عمران خان کی تقریر کو غیرمنطقی کہا ، الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا، الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا فارن فنڈنگ کیس کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، ہم جانتے ہیں، آپ قو م کو بے وقوف نہیں بناسکتے، کل قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن رکن نہیں جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات