ْ(ن )لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا حملہ افسوسناک ہے، اسلم غوری

نیازی سرکاراپنے غنڈوں کو لگام دے ورنہ بھیانک انجام کے لئے تیار رہے،مرکزی ترجمان

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:56

ْ(ن )لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا حملہ افسوسناک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) مرکزی ترجمان جے یو آئی پاکستان اسلم غوری نے کہا ہے کہ (ن )لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا حملہ افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا حملہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیازی سرکاراپنے غنڈوں کو لگام دے ورنہ بھیانک انجام کے لئے تیار رہے۔

مرکزی ترجمان نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد نیازی اپنے حواس کھو چکے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے اب اپوزیشن رہنماؤں پر حملہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیازی سرکار نے اگر اپنے غنڈے اسی طرح کھلے عام چھوڑے تو اپوزیشن کارکن بھر پور جواب دیں گے۔