سینٹ الیکشن میں حیرت ہے ہمارے 7ووٹ کیسے خراب ہوئے، ہمارے اراکین حکمراں جماعت سے ناراض ہیں، نصرت سحرعباسی

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:02

سینٹ الیکشن میں حیرت ہے ہمارے 7ووٹ کیسے خراب ہوئے، ہمارے اراکین حکمراں ..
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی ای)کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں حیرت ہے کہ ہمارے 7 ووٹ کیسے خراب ہوئے، ہمارے اراکین حکمراں جماعت سے ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے انکشاف کیا کہ سینٹ الیکشن سے دو روز قبل تک تمام اراکین کو ووٹ ڈالنے کی پریکٹس کرائی گئی تھی کہ کس طرح ووٹ دینا ہے اور کیا طریقہ کار ہوگااس کے باوجود اگر ووٹ خراب کیے گئے تو یہ ناقابل برداشت ہے۔ جی ڈی اے کے اراکین نے اپنے 14 ووٹ حکمراں جماعت کو دیئے۔