جیکب آباد سمیت گیارہ پولیس تھانوں کو مطلوب ملزم کراچی میں پکڑاگیا،ملزم کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:03

جیکب آباد سمیت گیارہ پولیس تھانوں کو مطلوب ملزم کراچی میں پکڑاگیا،ملزم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) جیکب آباد سمیت گیارہ پولیس تھانوں کو مطلوب ملزم کراچی میں پکڑاگیا،ملزم کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے 2009 سے مطلوب ملزم عبدالغفار کو نیو کراچی صبا سینماکے قریب سے گرفتار کر لیاہے، ملزم جیکب آباد سمیت گیارہ پولیس تھانوں کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کو ایس آئی یو پولیس نے گرفتار کیاہے اور اس کے قبضے سے دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ملزم 2008 سے قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلے اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم کے خلاف جیک آباد میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کراچی پولیس کو بھی دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف مبینہ ٹائون تھانے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالغفار کراچی میں 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :