شہباز شریف سے حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کی جیل میں ملاقات ، کمر کی تکلیف بارے آگاہی حاصل کی

حمزہ شہباز نے شہباز شریف سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات بارے بھی آگاہ کیا

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:44

شہباز شریف سے حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کی جیل میں ملاقات ، کمر کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کے صاحبزاد ے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ حمزہ شہباز اور اہل خانہ نے شہباز شریف سے ان کی کمر کی تکلیف کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور ان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے بطور پارٹی صدر شہباز شریف سے آئندہ کے حوالے سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا شہباز شریف کے ہمراہ کھایا ۔