Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی منتخب نمائندوں پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کیخلاف قرارداد

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:44

مسلم لیگ (ن) کی منتخب نمائندوں پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کیخلاف قرارداد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) نے منتخب نمائندوں پر تحریک انصاف کے کارکنان کے حملے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن)کے منتخب نمائندوں پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان کا شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سینٹر مصدق ملک اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر قائدین پر حملہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے ،عمران خان نے ہمیشہ بد تمیزی اور گھیرائو کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات