پولیس کا پتنگ بازی کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام دینے کا اعلان

پولیس کاآپریشنز ونگ پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گیا،ایک روز میں 55مقدمات درج

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:44

پولیس کا پتنگ بازی کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام دینے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پولیس کاآپریشنز ونگ پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گیا،ایک روز میں 55مقدمات درج کر کے 55ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران524پتنگیں، 05چرخیاں،30پنی ڈوراور13گچھی ڈور برآمد کئے گئے۔پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے مساجد و امام بارگاہوں میں اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس افسران تعلیمی اداروں میں طلبا ء کو آگاہی لیکچرز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دوسروں کی زندگیوں سے نہ کھیلنے دیں۔ پتنگ بازی کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری پتنگ بازی کرنے والوں کی اطلاع ایمرجنسی15پر دیں،15 پر پتنگ بازی کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :