موضع ٹھیڑی ضبطی میں کروڑوں مالیت کازرعی رقبہ وا گزار

ہفتہ 6 مارچ 2021 15:52

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) تحصیلدار وسب رجسٹرارمحمدظفرعلی مغل کاناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن،موضع ٹھیڑی ضبطی میں کروڑوں مالیت کازرعی رقبہ وا گزار کرالیا۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے احکامات پر پنجاب بھرکی طرح تحصیل احمدپورشرقیہ میں بھی تحصیلداروسب رجسٹرارمحمدظفرعلی مغل نے گرداور غلام یسین شاکر عباسی،پٹواری سلیم اخترخان بلوچ، ریونیو عملہ،پولیس کی بھاری نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ موضع ٹھیڑی ضبطی میں صوبائی حکومت کی سرکاری اراضی 120کنال مالیتی تین کروڑروپے وا گزار کرالی،سرکاری اراضی پر کاشتہ فصل گندم اور سرسوں پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہل چلواکر رقبہ واگزار کرالیاگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ اس مو قع پرتحصیلدار وسب رجسٹرارمحمدظفرعلی مغل نے کہا کہ پوری تحصیل میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے، کوئی کتنا بااثر ہو اسے سرکاری رقبہ پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز آپریشن کیا جارہا ہے، ناجائز قابضین ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،عوام کوچاہیے کہ وہ بھی اپنا قومی کردار ادا کرتے ہوئے ناجائز قابضین کی نشاندہی کریں۔اس مو قع ریڈرتحصیلدار خالدمحمود، محمدنادر، محمدافتخار، محسن شہزاداورمحمدزاہدبھی اُن کے ہمر اہ تھے۔