Live Updates

وہاں تو اتنے لوگ موجود ہی نہیں تھے ۔۔ قومی اسمبلی میں موجود محسن داوڑ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

آج قومی اسمبلی میں جتنے لوگوں کی تعداد بتائی گئی اتنے لوگ ہاؤس میں موجود ہی نہیں تھے،معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 6 مارچ 2021 15:54

وہاں تو اتنے لوگ موجود ہی نہیں تھے ۔۔ قومی اسمبلی میں موجود محسن داوڑ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء) قومی اسمبلی میں آج کے اجلاس میں موجود محسن داوڑ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کے ووٹ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس سجا۔۔ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 179 اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

پی ڈی ایم کے رہنما محسن داوڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔مراد سعید اور فواد چوہدری نے محسن داوڑ کا خیر مقدم کیا۔تاہم محسن داوڑ نے اب تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جتنے لوگ قومی اسمبلی میں ظاہر کیے گئے اتنے لوگ ہاؤس میں موجود نہیں تھے اور میں اس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیے کہ کون کون قومی اسمبلی میں آیا، کس کس نے ووٹ کا اندراج کروایا،تمام ویڈیو فوٹیجز موجود ہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ کون کہاں پر بیٹھا ہے۔

محسن داوڑ کے دعوے پر تاحال حکومت کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
۔واضح رہے کہ یر اعظم عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے۔ور اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018 میں عمران خان نے ایوان سے 176 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ آج کے اس خصوصی اجلاس میں ایوان کے 178 ارکان کے ووٹ حاصل کرلیے وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان نعروں سے گونج اٹھا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا.قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔

بعدازاں نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام اراکین اسمبلی اور قومی اسمبلی میں موجود افراد احترام میں کھڑے ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان وقت پر قومی اسمبلی پہنچے۔ جہاں اراکین اسمبلی نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات