تبدیلی سرکار نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے ، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری زور پکڑ چکی ہے،چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 مارچ 2021 17:07

تبدیلی سرکار نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے ، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے ، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری زور پکڑ چکی ہے ، مگر نیازی حکومت مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، میاں نواز شریف کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا ، مہنگائی پر مکمل کنٹرول اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر تھی ، تبدیلی سرکار کے موجودہ دور حکومت میں بجلی اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں پاکستان میں حکومت کرنا کسی کھلاڑی کے بس کی بات نہیں ۔