قومی اسمبلی ،اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروںنشستوں پر جا کر شکریہ ادا کیا

ہفتہ 6 مارچ 2021 17:42

قومی اسمبلی ،اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے اتحادی جماعتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا ان کی نشستوں پر جاکر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت جب وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تو پھر وزیراعظم عمران خان نے اپنی نشست سے اٹھ کر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جی ڈی اے کے غوث بخش مہر مسلم لیگ )ق( کے طارق بشیر چیمہ اور جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی سے فردا فردا مصافحہ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔