ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 مارچ 2021 17:23

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 49 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ$ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 18 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 62534 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1523 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

آج مزید 10 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اب تک کل 1425 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کرونا وائرس سے 42 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 48341 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1031 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :