فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کاجنرل بس سٹینڈ کا تفصیلی دورہ ،صفائی کی مجموعی صورتحال کو چیک کیا

ہفتہ 6 مارچ 2021 18:23

فیصل آباد/مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے جنرل بس سٹینڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال کو چیک کیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر رانا حبیب اللہ بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف کی مختلف پوائنٹس پر موجودگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سرکاری فرائض احسن انداز میں انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واش رومز کی صفائی ستھرائی چیک کرتے ہوئے کہا کہ وقفے وقفے سے صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ صاف ستھرا ماحول برقرار رہے۔انہوں نے لانزمیں پھولدار پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ودیدہ زیب ماحول نظر آنا چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپنسری کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بھی چیک کیا جبکہ جنرل بس سٹینڈ میں قائم دفاتر،بس بیزکوبھی چیک کیا اور کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :