Live Updates

تحریک انصاف قبضہ مافیا کے ساتھ غنڈہ گردی والی جماعت بن چکی ہے ‘ عظمیٰ بخاری

مخصوص ایجنڈے پر اقتدار میں آنے والا شخص ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

ہفتہ 6 مارچ 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی شکل میں پاکستان پر دجالی ٹولہ قابض ہے،جس طرح کی سیاست یہ کر رہے ہیں اس قسم کی سیاست کا جواب بخوبی دیا جاسکتا ہے،ہمارے صبر کو مت آزمائو،بے شرم اور بے حیا فسادی لوگوں نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قبضہ مافیا کے ساتھ غنڈہ گردی والی جماعت بن چکی ہے اور ٹائیگر فورس کی جیکٹس والے غنڈے صاف نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران نیازی کے غنڈوں نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر ارکان کی ساتھ بدتمیزی کی۔انہوں نے مزید کہاعمران نیازی کے غنڈوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مصدق ملک اور مریم اورنگ زیب سے ہاتھاپائی کی،پی ٹی آئی نے آج پورے ملک کا گند پارلیمنٹ کے باہر جمع کیا،افسوسناک بات ہے عمران نیازی نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے نوجوانوں میں نفرتیں پیدا کردی ہیں،مخصوص ایجنڈے پر اقتدار میں آنے والا شخص ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے،عمران خان اور اس کے چاپلوسوں کا مزید اقتدار سے چپکے رہنا ملک کے لئے خطرے کی علامت ہوگا،شرم اور حیا سے عاری ٹولہ ذاتیات کی سیاست کے بعد باقاعدہ حملوں پر آگیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات