عوام کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانا ہماری ذمہ داری ہے،اسسٹنٹ کمشنر

قانون کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، تمام اداروں کے سربراہ اور شہری ایس او پیز پر عملدرآمدن یقینی بنائیں

ہفتہ 6 مارچ 2021 19:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ضلع انتظامیہ راولپنڈی کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار کی کاروائی، متعدد میرج ہالز اور ریسٹورنٹس کو جرمانے۔

(جاری ہے)

میرج ہالز اور ریسٹورنٹس میں شرکاء کا سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے، ماسک نہ لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر کی زیرنگرانی چھاپوں میں گرینڈ مارکی، مسرت ہال، روہیال میرج ہال، اور متعدد ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ن اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ تقریبات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا وائرس کے پھیلائو کا باعث بن سکتی ہے،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، تمام اداروں کے سربراہ اور شہری ایس او پیز پر عملدرآمدن یقینی بنائیں سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا جیسے موذی مرض کو شکست دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :