شائقین کو مایوس نہیں ہونا، ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ کا ویڈیو پیغام

ہفتہ 6 مارچ 2021 21:14

شائقین کو مایوس نہیں ہونا، ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ کا ویڈیو پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ شائقین کو مایوس نہیں ہونا۔ ایک انٹرویومیں ڈیل اسٹین نے کہاکہ پی ایس ایل میں ہم مومینٹم حاصل کرنے لگے تھے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوا ہے تاہم شائقین امید کا دامن مت چھوڑیں، جب ٹورنامنٹ بحال ہوگا اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقراررکھیں گے۔

بین کٹنگ کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ کا ملتوی ہونا سب کیلئے مایوس کن ہے اور میں دوبارہ پاکستان آنے کو تیار ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا تھا۔