سعودی عرب میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 21:23

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2021ء) سعودی عرب عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد پابندیاں آج (اتوار )سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔