سعودیہ میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:02

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) سعودی عرب عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد پابندیاں (آج)اتوار سے ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا سعودی عرب کے سر کاری میڈیا کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔