انٹرکلب فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ باغبانان نے جیت لی

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:13

انٹرکلب فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ باغبانان نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2021ء) کے پی فل کنٹیکٹ کراٹے ایسو یسی ایشن(شن کیوکشن کائی)کے زیر اہتمام باغبانان شن کیوکیشن کراٹے اکیڈمی کے کوچ اعزازاللہ صافی کے تعان سے انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا‘اس موقع پر حاجی شاہد خان صدر برکس کلین ایسوسی ایشن ارمڑ پشاور نعیم خان ایس ایچ او تھانہ ارمڑ امیر حمزہ خان پراپرٹی ڈیلر شہزاد خان ارمڑ مہمانان خصوصی تھیں جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ‘ اور آرگنایزر کیلئے شاہدخان نے 35000 ہزار جبکہ امیرحمزہ خان نے 20000ہزار او شہزاد خان ارمڑ 20000روپے اعلان کیا‘مقابلے 7ویٹ کٹیگریز میں ہوئے ‘ +60کلو گرام میں سیف اللہ 60کلو گرام میں محمد ایوب 50کلو گرام میں عاصم45کلو گرام میں جلال الدین35 کلو گرام میں عزیزاللہ 30کلو گرام میں شفیع اللہ 25کلو گرام میں عبداللہ عمر کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :