ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
شہر قائد کراچی میں فی کلو مرغی کا گوشت 470 روپے کی ہوشربا قیمت میں فروخت ہونے لگا
محمد علی ہفتہ 6 مارچ 2021 23:55
(جاری ہے)
اس کے علاوہ مرغیوں کی فیڈ کی قیمت بھی دوگنی ہو چکی، اسی وجہ سے قیمتوں کنٹرول سے باہر ہو چکیں۔
واضح رہے کہ جہاں مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، وہیں مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں منہگائی بڑھ کر 14.95 فیصد ہوگئی۔ حالیہ ہفتہ منہگائی0.61 فیصد مزید بڑھ گئی ہے، ملک میں ساتویں ہفتے بھی منہگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ منہگائی کا سبب بنا۔ ایک ہفتہ میں 22 اشیائے ضروریہ منہگی ہوئیں۔ جس کے تحت چکن 13 روپے 30 پیسے فی کلو منہگا ہونے سے اوسط فی کلو قیمت 263 روپے 58 پیسے ہوگئی۔ چینی 2 روپے 64 پیسے فی کلو مزید منہگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے، مٹن کی اوسط قیمت 1001.57 اور بیف کی قیمت 477 روپے فی کلو ہوگئی ہے، بیف 92 پیسے اور مٹن 35 پیسے فی کلو منہگا ہوا۔ پیاز81 پیسے اور آلو ایک روپے 40 پیسے فی کلو، دال مونگ 37 پیسے اور دال چنا 34 پیسے فی کلو، دال ماش 3 روپے 64 پیسے، دال مسور ایک روپے37 پیسے فی کلومنہگی ہوئی، تازہ دودھ، دہی، انڈے، صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتہ کے دوران ملک میں 5 اشیاء سستی ہوئیں۔ گڑ، ٹماٹر، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی رکارڈ کی گئی، لہسن 17 روپے 29 پیسے فی کلو سستا ہوا، حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 8 روپے 4 پیسے سستا ہوا۔ اسی طرح ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری جانب مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں عوام کی قوت خرید بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.