مریکا، جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کا آغازآج ہوگا

امن کے حصول کیلئے سفارتی کوششیں جیسے عوامل کا جائزہ لینے کے بعد فوجی مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،کوریائی حکام

اتوار 7 مارچ 2021 16:00

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز آج(پیر) سے ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 9 روزہ مشقیں چھوٹے پیمانے پر کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اتحادیوں نے کورونا وائرس کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا میں امن کے حصول کیلئے سفارتی کوششیں جیسے عوامل کا جائزہ لینے کے بعد فوجی مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے اور اسے اپنے خلاف جنگ کی ریہرسل قرار دیتا آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :