براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات اور تنخواہوں کی سمری کابینہ کو ارسال

کمیشن کے سربراہ شیخ عظمت کو ماہانہ 15 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ،ذرائع

اتوار 7 مارچ 2021 18:10

براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات اور تنخواہوں کی سمری کابینہ کو ارسال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2021ء) براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے اخراجات اور تنخوائوں کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔سمری وزیرا عظم کی رضامندی سے بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو ریٹائرمنٹ سے قبل دی جانیوالی تنخواہ دی جائے گی ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے شیخ عظمت سعید نے براڈ شیٹ کی انکوائری کے لیے حکومت سے بھاری معاوضے کی خواہش کا اظہا رکیا تھا اور ا س پر حکومت نے بھی فوری طور پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے پندرہ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرنے کی حامی بھر لی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس قسم انکوائری کمیشن میں حاضر سروس افسران کو تنخواہ و دیگر مراعات نہیں دینی پڑتی تھیں ۔

وزارت قانون نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیکر کابینہ کو سمری ارسال کر دی ہے جو وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میںمنظور ی کیلئے پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :