اوکاڑہ،شراب نہ پینے پر نوجوان کو باندھ دیا ، سرکے بال مونڈ ھ کر گنجا کر دیا، تشدد کانشانہ بنایاگیا

اتوار 7 مارچ 2021 20:40

اوکاڑہ،شراب نہ پینے پر نوجوان کو باندھ دیا ، سرکے بال مونڈ ھ کر گنجا ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2021ء) شرا ب نہ پینے پر نوجوان کو باندھ دیا ، سرکے بال مونڈ ھ کر گنجا کر دیا تشدد کانشانہ بنایا نقدی موبائل چھین لیا ویڈیوبھی بنا ڈالی تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک 29/30ٹو ایل کا رہائشی اللہ رکھا اپنی بھتیجی کی قبر پرفاتحہ کے لئے گیا تو یہاں پر پہلے سے موجود دوبھائیوں محمد سلیم ، محمد فہیم ، سنگت علی، شاہد ، عباس وغیرہ نے اسے شراب پینے کی دعوت دی انکار پر اسے پکڑ لیا اور قیریبی فصلوں میں لے جا کر محمد سلیم اور سنگت علی نے اسے باندھ دیا جب کہ کلیم ، شاہد اور عباس وغیرہ اس کی ویڈیو بناتے رہے اللہ رکھا کے سر کے بال مونڈھ کر گنجا کر دیا تشدد کا نشانہ بنایا اس سے نقدی اور موبائل چھین لئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے ایک خصوصی ٹیم برائے تفتیش تشکیل دے دی ہے اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مار ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کو یکسو کیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے

متعلقہ عنوان :