بی جے پی کے چھ کارکن بم بناتے ہوئے دھماکے میں زخمی

اتوار 7 مارچ 2021 20:45

بی جے پی کے چھ کارکن بم بناتے ہوئے دھماکے میں زخمی
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلیوں کے خلاف ممکنہ استعمال کے لئے بم بنانے میں مصروف ہیں اور اسی طرح کا ایک بم گزشتہ رات بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما کے گھر میںپھٹ گیا جس میں بی جے پی کے چھ کارکن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولکتہ میں پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع پرگنہ میں بی جے پی کے ایک کارکن کے گھرمیں پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والے بی جے پی کے کارکنوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بی جے پی کے کارکن دیسی بم تیار کررہے تھے۔