وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کیا جانے والا آپریشن دتہ خیل، زوئیدہ میں ہوا، جس میں 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 7 مارچ 2021 22:05

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2021ء) سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، تفصیلات کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا،جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر آپریشنز دتہ خیل، زوئیدہ میں کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا جانے والا یہ آپریشن دتہ خیل، زوئیدہ میں ہوا، جس میں 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سرکردہ دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں عبدالآدم، محبوب، میر سلام شامل ہیں، عبدالآدم سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی میں مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد محبوب، میر سلام، بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیے گئے، یہ آپریشن بھی خفیہ اطلاعات پر کیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ روز 3 دہشت گرد لیڈرز سمیت 8 مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں عبدالانیر عرف عادل، جنید عرف جامد، خالق عرف ریحان شامل ہیں، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد لیڈرز سمیت 8 مارے گئے۔