دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 8 مارچ 2021 13:44

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 17300کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد1900 کیوسک اور اخراج 1900 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد16500 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد7400کیوسک اور اخراج 900کیوسک رہا۔

جناح بیراجآمد37500کیوسک اور اخراج 30500کیوسک،چشمہ آمد25200کیوسک اوراخراج 23000کیوسک، تونسہ آمد23000 کیوسک اور اخراج12600 کیوسک، پنجند آمد21700کیوسک، اور اخراج 17000 کیوسک،گدو آمد 27300کیوسک اور اخراج 22100 کیوسک، سکھر آمد23500کیوسک اور اخراج 5200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6500 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1406.13 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.189 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1122.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.844 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔